جمعه 09/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

’اسرائیل، امریکہ بھوک کوہتھیار کے طورپراستعمال کر رہے ہیں‘

فلسطین میں سرکاری میڈیا آفس نےکہا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست اور امریکی انتظامیہ واضح طور پر غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف بھوک اور خوراک کی قلت کو منظم پالیسی کے تحت سیاسی دباؤ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ یہ جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے قتل عام کا 319 واں روز

قابض صیہونی افواج نے امریکی اور مغربی ممالک کے اسلحے اور جنگی سامان سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا 319واں روز ہے جس میں قابض فوج نے مزید قتل عام کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ھنیہ کے دفترکا عملہ شہید کردیا، حماس کا اظہار تعزیت

قابض صہیونی فوج نے تازہ بربریت میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ اسماعیل ھنیہ شہید کے دفتر کے متعدد کارکنوں کو شہید کردیا۔

غزہ میں انروا کے شہید ملامین کی تعداد 207 ہو گئی

غزہ کی پٹی میں جاری وحشیانہ صہیونی جنگ کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے شہید ملازمین کی تعداد بڑھ کر 207 ہو گئی ہے۔

امریکی تجویزبارے بلنکن کا بیان ایک نیا دھوکہ ہے:مزاحمتی کمیٹیز

فلسطین میں مزاحمتی کمیٹیز کا کہنا ہے کہ نئی امریکی تجویز کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بیانات گذشتہ دو جولائی کو طے پانے والے معاہدے کو روکنے کے لیے ایک نئی امریکی چال ہے۔

غزہ اور خان یونس شہروں میں قتل عام، 18 فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں دو الگ الگ مقامات پر نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔ سومواراور منگل کی درمیانی شب غزہ کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ میں اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر وحشانہ حملہ کیا جب کہ دوسرا قتل عام جنوبی شہرخان یونس میں کیا گیا۔

غزہ میں امریکی مدد سے جاری نسل کشی کی جنگ میں مزید 40 شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ امریکی اور مغربی طاقتوں کی مدد سے غزہ کی پٹی میں معصوم فلسطینیوں کے خلاف قابض صہیونی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجےمیں مزید چالیس فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

جنوبی لبنان میں عبرا کے علاقے پر اسرائیلی حملے میں دو افراد

لبنان کے جنوب میں عبرا کے علاقے پر پیر کی صبح اسرائیلی حملے میں دو افراد شہید ہو گئے۔

خان یونس میں اسرائیلی بمباری میں صحافی ابراہیم محارب شہید

غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے شمال میں واقع حمد ٹاؤن میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سےکی گئی وحشیانہ بمباری فلسطینی صحافی ابراہیم محارب سمیت متعدد شہری شہید ہو گئے۔

کولمبیا نے قابض اسرائیلی ریاست کو کوئلے کی برآمد پر پابندی لگا دی

امریکی بلومبرگ ویب سائٹ نے کہا ہے کہ "کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اتوار کو اسرائیل کو کوئلے کی برآمد پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کیے تاکہ بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے"۔