سه شنبه 03/دسامبر/2024

امریکی تجویزبارے بلنکن کا بیان ایک نیا دھوکہ ہے:مزاحمتی کمیٹیز

منگل 20-اگست-2024

فلسطین میںمزاحمتی کمیٹیز کا کہنا ہے کہ نئی امریکی تجویز کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونیبلنکن کے بیانات گذشتہ دو جولائی کو طے پانے والے معاہدے کو روکنے کے لیے ایک نئیامریکی چال ہے۔

 

مزاحمتی کمیٹیزنے پیر کے روز مرکزاطلاعات فلسطین کو جاری ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ اس تجویزکو مکمل طور پر اسرائیلی وجود کے حق میں تبدیل کرنا اور پھر اسے تسلیم کرنے کااعلان کرنا ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔ یہ تجویزامریکی اور صہیونی پالیسیوں کا تسلسلہے۔ اس کا مقصد صہیونی ریاست پر دباؤ بڑھانے کے بجائے مزاحمتی قوتوں کو دباؤ میںلانے کی ایک نئی چال ہے۔

 

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ بلنکن کا دورہ اسرائیلی دشمن کی طرف داری ہے۔ امریکہ فلسطینیوں کےقتل میں اسرائیلی ریاست کی پشت پرکھڑا ہے اورامریکی آشیرباد سے غزہ میں قتل وغارت گری جاری ہے اور جنگ بندی کی تمامکوششیں رائیگاں گئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی