قابض صیہونی افواجنے امریکی اور مغربی ممالک کے اسلحے اور جنگی سامان سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوںکے خلاف جنگی جرائم کا 319واں روز ہے جسمیں قابض فوج نے مزید قتل عام کیے ہیں۔
ہمارے نامہنگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے طیاروں اور توپ خانے سے آج منگل کے روز غزہکی پٹی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران گھروں، بےگھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پرموجود شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجےمیں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
غزہ میں وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3قتل عام کیے جن میں 34 فلسطینی شہید اور 114 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے تصدیقکی کہ گذشتہ سات اکتوبرسے اب تک جاری اسرائیلی جارحیت میں 40173 فلسطینی شہید اور92857 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کاکہنا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اببھی متعدد زخمی موجود ہیں مگر ایمبولینساور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
قابض فوج کے طیاروںنے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر میں الستار الغربی کے علاقے کو نشانہبناتے ہوئے فضائی حملہ کیا۔
قابض فوج کے طیاروںنے خان یونس کے علاقے جورہ العقاد میں الحدیدہ مسجد کے قریب بے گھر ہونے والےافراد کے خیمے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ 33 زیر حراست افراد جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں قابض دشمن کیجیل سے رہائی کے بعد کارم ابو سالم کراسنگکے ذریعے غزہ کے یورپی ہسپتال پہنچے۔
وسطی غزہ کی پٹیمیں دیر البلح کے مشرق میں الجعفراوی علاقے کے ارد گرد قابض فوج کے طیاروں کی طرفسے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
قابض فوج کے طیاروںنے غزہ شہر کے جنوب میں واقع اسلامک کمپلیکس کے قریب یونیورسٹی کالج اور دوسرے مراکزپرحملہ کیا۔
رفح کے مغرب میںالمواصی کے علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں پر قابض فوج کی گولہ باری کے نتیجے میںایک بچے سمیت دو افراد شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔
رفح شہر کے شمالمیں الحشاشین اسٹریٹ کے قرب و جوار میں آدھی رات کے بعد قابض فوج کی بمباری کے نتیجےمیں 4 شہری شہید ہوگئے۔
بریج کیمپ میں قیدعلاء ابو زید کے گھر پر قابض بمباری کے نتیجے میں چار شہری شہید ہوگئے۔ مقامیذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شہید ہونے والوں میں زیر حراست فلسطینی کی اہلیہ علاء اوراس کا بیٹا نور بھی شامل ہی۔ انہوں نے بتایا کہ قابض فوج نے ابو زید کو موجودہ جنگکے دوران وسطی غزہ کی پٹی میں پناہ گاہوں سے گرفتار کیا تھا۔
خان یونس کے شمالمغرب میں واقع مواصی، القرارہ میں نصب شبکے بعد قابض صیہونی کے اچانک حملے میں متعدد بے گھر افراد زخمی ہوگئے اور ان کے خیمےجلا دیے گئے۔
مقامی ذرائع نےمرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایاکہ خان یونس کے مغرب میں حمد ٹاؤن میںمتعین قابض فوج نے المواصی کے علاقے کی طرف فائرنگ کی، جس کے بارے میں طویل عرصے سے ایک محفوظ انسانی زون ہونے کا دعویٰکیا جا رہا ہے۔