جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بربریت

غزہ میں اسرائیلی نسل کشی میں 25105 شہید،62681 زخمی ہوچکے

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 15 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 178 شہید اور 293 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کا 106واں روز، جنگی جرائم جاری

صیہونی قابض افواج نے مسلسل 106ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی،زمینی ، توپ خانے کی گولہ باری اور فائر بیلٹ سے شہریوں کا خونی قتل عام کیا۔

اسرائیلی فوج نےبیرک میں تبدیل کی گئی الاسراءیونیورسٹی بم سے اڑادی

صیہونی قابض فوج نے غزہ میں الاسراء یونیورسٹی کی عمارت کو اپنے قبضے کے 70 دن بعد خوفناک بم سے اڑا دیا۔ اسے کئی ہفتے تک فوجی بیرک اور حراستی مرکز میں تبدیل کردیا گیا تھا اور غزہ سے گرفتار کیے فلسطینیوں کو اس عمارت میں منتقل کرکےوہاں پر اذیتوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

امداد کے حصول کے لیے جمع فلسطینیوں پراسرائیلی حملہ،50 شہید، دسیوں زخمی

​انسانی حقوق کی تنظیم ’ یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے شمالی وادی غزہ میں نہ صرف فلسطینیوں کو بھوکا مارا بلکہ وہاں پہنچنے والی محدود امداد کے حصول کی کوشش میں درجنوں فلسطینیوں کو بمباری کرکے شہید کیا ہے۔​

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی بربریت، میاں بیوی اور ایک سالہ بچی شہید

مقبوضہ بیت المقدس کے قریب بیت اکسا چوکی پر اتوار کی شام تین شہریوں کو اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہید ہونے والے دو میاں بیوی اور ایک ان کی تین سالہ بچی شامل ہیں۔

شہادت ہماری منزل، اسرائیل جارحیت سے اپنی قبر خود کھود رہا ہے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے جمعرات کو شہید رہ نما صالح العاروری اور ان کے ساتھی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری گفتگو ان سات چاندوں، ان عظیم شہداء اور قائدین کے بارے میں ہے جن کو ہم نے اپنے ساتھ ملایا۔ ہم ان کے ساتھ جیے، ہم نے ان کے ساتھ جہاد اور مزاحمت کی شراکت داری حاصل کی، جس میں فتح، آزادی اور حق واپسی کے لیے درد، امید، آرزو اورتمنا شامل تھی۔​

العاروری بیروت میں سپرد خاک، جنازے میں عوام کا جم غفیرامڈ آیا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری کی بیروت میں نمازہ جنازہ کے موقع پر ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔

العاروری نے اپنی جوانی جہاد اور مزاحمت میں بصر کی:حسن نصراللہ

لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ "عظیم رہنما شہید الشیخ صالح العاروری نے اپنی جوانی اور زندگی جہاد، مزاحمت، کام، لڑائی، اسیری، ہجرت اور جہاد میں گذاری "۔​

العاروری قتل کے بعد لبنان کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف شکایت

منگل کے روز لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب سے کہا ہے کہ وہ "اسرائیل کی طرف سے لبنان کی خودمختاری کو کھلم کھلا نشانہ بنائے جانے" کے پس منظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک فوری شکایت پیش کریں۔

غزہ ہولوکاسٹ، اسرائیلی جارحیت کے 87ویں روز مزید جنگی جرائم

آج سوموار کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا 87 واں دن ہے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔​