منگل کے روزلبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب سے کہا ہے کہوہ "اسرائیل کی طرف سے لبنان کی خودمختاری کو کھلم کھلا نشانہ بنائےجانے” کے پس منظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک فوری شکایت پیش کریں۔
لبنانی وزیر اعظمنے ایک پریس بیان میں کہا کہ "یہ اقدام لبنانی خودمختاری کی تمام نئی اسرائیلیخلاف ورزیوں کے علاوہ، بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں کل شام ہونے والے بمباریکے بعد کیا گیا ہے”۔
اس سے قبل آج میقاتینے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں ہونے والےدھماکے کا ذمہ دار ہے، جس کے نتیجے میں حماس کے نائب صدر صالح العاروری اور القسامبریگیڈ کے متعدد رہنما شہید ہو گئے۔
میقاتی نے کہا کہ”یہ دھماکہ ایک نیا اسرائیلی جرم ہے جس کا مقصد یقینی طور پر لبنان کو جنوب میںروزانہ ہونے والے حملوں کے بعد محاذ آرائی کے ایک نئے مرحلے میں لانا ہے، جس میںبڑی تعداد میں شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔”
انہوں نے مزیدکہا کہ "یہ حملہ یقینی طور پر لبنان کی خود مختاری پر ہے۔ ہم غزہ جنگ کوپھیلنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ دوسری طرف اسرائیل اپنی اس ننگی جارحیتکو پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔
خیال رہے کہگذشتہ روز بیروت میں حماس کے دفترپر اسرائیلی ڈرون سے کیے گئے حملے میں حماس کےنائب صدر الشیخ صالح العاروری سمیت کم سے کم چھ فلسطینی کمانڈر شہید ہوگئے تھے۔