مقبوضہ بیتالمقدس کے قریب بیت اکسا چوکی پر اتوار کی شام تین شہریوں کو اسرائیلی فوج نےگولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہید ہونے والے دو میاں بیوی اور ایک ان کی تین سالہبچی شامل ہیں۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے رقیہ احمد عودہ ابو دہوک جہالن، 32 سالہ نوجوان محمد مزید ابو عید اور اس کی اہلیہ ضحیٰ نبیہ ابو عیدکو گولی مار کر شہید کردیا۔
قابض فورسز نے میڈیکلٹیموں کو نوجوان ابو عید کو ابتدائی طبی امداد دینے سے روک دیا جس کے باعث وہ تڑپتےہوئے جاں بحق ہوگیا۔
دوسری جانب سےقابض فوج نے فلسطینیوں کو بے دردی سے شہید کرنے کا جرم چھپانے کے لیے ان کے خود کشبمبار ہونے کا دعویٰ کرکے اپنی جارحیت چھپانے کی مذموم کوشش کی ہے۔
ابتدائی منٹوں کےدوران میڈیا ذرائع نے بتایا کہ شہری شدید زخمی ہوئے ہیں، اور بعد میں اس بات کیتصدیق کی گئی کہ وہ شہید ہوگئے ہیں۔
کل اتوار کو غرباردن کے شہر جنین میں 7 افراد کو ڈرون سےبمباری کے بعد شہید کردیا۔
اس طرح کل مغربیکنارے میں شہداء کی تعداد 11 ہو گئی ہے، جب کہ 7 اکتوبر سے مغربی کنارے میں شہداءکی تعداد 350 تک پہنچ گئی ہے، جن کا تعلق مغربی کنارے کے مختلف علاقوں اور شہروںسے ہے۔