چهارشنبه 30/آوریل/2025

اجتماعی قتل عام

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی میں مزید 62 فلسطینی شہید،138 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 6 اجتماعی قتل عام کیے جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 افراد شہید اور 138 زخمی ہوئے۔ شہدا اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

غزہ پر قابض فوج کی بربریت میں مزید 85 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 5 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں 85 شہری شہید اور 200 زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں بیشتر بچے اور خواتین ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت میں 70 فلسطنجی شہید،110 زخمی

غزہ کی وزارتِ صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ حماس-اسرائیل جنگ کے سات ماہ سے زیادہ عرصے میں فلسطینی علاقے میں کم از کم 35456 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

قابض اسرائیل نے غزہ میں تین ہزار امدادی ٹرکوں کا داخلہ روک دیا

فلسطین کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے 3000 امدادی ٹرکوں کے داخلے کو روکا ہے اور سیکڑوں بیماروں اور زخمیوں کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے روک رکھا ہے۔رفح اور کارم ابوسالم کراسنگ مسلسل تیرہویں روز بھی بند ہے۔

غزہ میں معصوم لوگوں کا کشت وخون جاری، مزید 83 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کا کشت وخون جاری ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 83 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا جب کہ 105 شہری شدید زخمی حالت میں ہسپتالوں میں پہنچے ہیں۔

امداد کے حصول کے لیے جمع فلسطینیوں کا تازہ قتل عام45 شہید اورزخمی

غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں آج ہفتے کو 15 سے زائد شہری شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد زیتون اور صبرہ میں سیکروں لاشیں برآمد

غزہ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بدھ کے روز کہا کہ عملہ غاصب قابض افواج کی محدود پسپائی کے بعد وسطی غزہ کی پٹی کے الزیتون اور الصبرہ محلوں کے متعدد علاقوں سے درجنوں شہداء کو بازیاب کرانے میں کامیاب رہا۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت جاری، مزید 8 قتل عام میں 82 شہید

فلسطینی وزارت صحت نے نے اعلان کیا کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے، جن میں 82 شہری شہید اور 234 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

غزہ میں قتل وغارت گری، شہدا کی تعداد 35 ہزار ،79 ہزار زخمی ہوچکے

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 7 اجتماعی قتل عام کیے جن میں 57 شہری شہید اور 82 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو غزہ کے ٹوٹے پھوٹے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

غزہ میں وزارت صحت کی صحت کے نظام کی تباہی کی دوبارہ وارننگ

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے امداد اور ایندھن کی سپلائی کے داخلے کے لیے اسرائیلی فورسز کی جانب سے سرحدی گذرگاہوں کی مسلسل بندش کی روشنی میں پٹی میں صحت کے نظام کے "تباہ" ہونے کےخطرات پر دوبارہ تنبیہ کی ہے۔