پنج شنبه 28/نوامبر/2024

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت جاری، مزید 8 قتل عام میں 82 شہید

منگل 14-مئی-2024

فلسطینی وزارت صحت نے نے اعلان کیا کہ "اسرائیلی” قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے، جن میں 82 شہری شہید اور 234 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔
اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں وزارت صحت نے تصدیق کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک جارحیت میں 35173 شہید اور 79061 زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابھی بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

مختصر لنک:

کاپی