سه شنبه 03/دسامبر/2024

اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد زیتون اور صبرہ میں سیکروں لاشیں برآمد

جمعرات 16-مئی-2024

غزہ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بدھ کے روز کہا کہ عملہ غاصب قابض افواج کی محدود پسپائی کے بعد وسطی غزہ کی پٹی کے الزیتون اور الصبرہ محلوں کے متعدد علاقوں سے درجنوں شہداء کو بازیاب کرانے میں کامیاب رہا۔

بسال نےمرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ  قابض فوج نے 6 روزہ جارحیت کے دوران زیتون کے محلے میں 200 سے زائد مکانات کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ قابض افواج نے الزیتون محلے میں واحد صحت کلینک "الزیتون کلینک” کو تباہ کر دیا اور اس کے بعد الصبرہ محلے میں واحد الصبرہ کلینک کو بھی تباہ کر دیا جو بے گھر افراد کی آجری پناہ گاہ تھا۔ اس بمباری میں ٓوہاں موجود 14 سے زائد شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 35233 شہید اور 79141 دیگر زخمی ہوئے، اس کے علاوہ اس پٹی سے تقریباً 1.7 ملین افراد بے گھر ہوئےہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی