جمعه 02/می/2025

اجتماعی قتل عام

غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کا جنگی جنون جاری، مزید 47 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتل عام کیے جن میں 47 شہری شہید اور 52 زخمیوں کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

غزہ میں قابض فوج دہشت گردی، مزید 60 فلسطینی شہید، 140 زخمی

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4 اجتماعی قتل عام کیے ہیں جن میں 60 شہری شہید اور 140 زخمی ہوئے ہیں۔

قابض کےغزہ میں بے گھرافراد کے 4 مراکز اور11 آباد مکانوں کو نشانہ بنایا

فلسطینی شہری دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نےگذشتہ 48 گھنٹوں کے اندر غزہ شہر میں بے گھر افراد کے 4 مراکز اور 11 آباد مکانات کو نشانہ بنایا۔

غزہ میں قتل عام جاری، خواتین اور بچوں سمیت مزید 32 شہید، 139 زخمی

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے، جن میں 32 شہری شہید اور 139 زخمی ہوئے۔ شہید اور زخمی ہونےوالوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

غزہ میں 17 ہزار بچے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں یتیم ہوچکے

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے اتوار کے روز کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو پٹی پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قابض فوج کی بمباری میں 17000 سے زیادہ بچے یتیم ہو چکے ہیں۔

غزہ پر 24 گھنٹوں مزید 47 فلسطینی شہید، 121 زخمی

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی قابض فوج کی طرف سےگذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری رہنے والی دہشت گردی اور نسل کشی کی جنگ میں مزید 3 خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں 47 فلسطینی شہید اور 121 زخمی ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت میں 101 فلسطینی شہید،170زخمی

غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی بربریت میں مزید ایک سو سے زائد فلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم اور نسل کشی جاری، مزید 54 فلسطینی شہید

آج ہفتے کے روز غزہ شہر میں تین الگ الگ مقامات پر اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کیے گئے تین قتل عام میں 54 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں ’سیف زون‘ پربمباری میں 25 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں المواصی کے مقام پر ’سیف زون‘ قرار دیے گئے علاقے میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 25 فلسطینی شہید 50 کے قریب زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی بربریت، غزہ میں مزید 35 فلسطینی شہید،130 زخمی

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی غاصب جارحیت کے شہداء کی تعداد 37431 ہوگئی ہے جب کہ 85653 زخمی ہوئے ہیں۔