پنج شنبه 08/می/2025

آبادکاروں کا حملہ

قابض اسرائیلی آبادکاروں کا نابلس میں گندم کی کھڑی فصلوں پر حملہ، کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی

نابلس – مرکز اطلاعات فلسطین قابض اسرائیل سے تعلق رکھنے والے شدت پسند یہودی آبادکاروں نے پیر کی شام شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس کے نواحی علاقے سهل برقة میں گندم سے بھری زرعی زمینوں کو آگ لگا دی، جس سے قیمتی فصل تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق […]

عید پوریم پر یہودی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ پر چڑھائی

درجنوں اسرائیلی آباد کاروں نے منگل کے روز مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔

آباد کار گروہوں کی 120 بھیڑیں چرانے سمیت اشتعال انگیز حرکات

یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے جنین کے جنوب میں واقع عرابہ قصبے سے 120 بھیڑیں چرا لی ہیں۔

متشدد آباد کاروں کی اشتعال انگیز حرکات جاری

یہودی آباد کاروں کے ایک متشدد گروہ نے زیتون کے درختوں کو آگ لگائی، فلسطینیوں کے گھروں کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے لکھے اور طولکرم کے مشرق میں واقع رامین گاؤں میں متعدد گاڑیوں کے ٹائروں کو نقصان پہنچایا ہے۔

انتہاپسند آبادکاروں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی

الخلیل شہر میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی کی اور انہیں کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا۔

الفارسیہ سے اہلِ فلسطین کو بے دخل کرنے کی کوشش

یہودی آباد کاروں کے ایک مشتعل گروہ نے گذشتہ رات گئے شمالی وادی اردن کے علاقے خربۃ الفارسیہ میں رہائشی خیمے، شمسی توانائی یونٹ اور پانی کے ٹینک کو تباہ کر دیا۔

الخلیل: یہودی آباد کاروں کے جتھے کا فلسطینیوں پر دھاوا

یہودی آباد کاروں کے ایک جتھے نے اسرائیلی پولیس کے ساتھ مل کر مغربی کنارے کے علاقے دورا میں فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں یہودی آباد کاروں نے پانی کے چشموں اور زرعی مقاصد کے لیے تعمیر کردہ کنووں کو نشانہ بنایا۔

انجینئر علی حسن حرب شہید کی شہادت پر حماس کا اظہار تعزیت

حماس نے 27 سالہ فلسطینی انجینئر علی حسن حرب کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، جس کے دل میں ایک یہودی آباد کار نے چھرا گھونپا تھا کیونکہ "وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قریب اسکاکا قصبے پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملے کی مزاحمت کر رہا تھا۔"

یہودی آباد کاروں کے قاتلانہ حملے میں بزرگ فلسطینی شدید زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کل جمعہ کے روز انتہا پسند یہودیوں کے ایک گروپ نے ایک بزرگ فلسطینی شہری پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔

یہودی آباد کاروں کا جتھہ مقامی لوگوں پر حملہ آور

یہودی آباد کاروں کے ایک جتھے نے جمعہ کے روز صبح سویرے مقامی فلسطینیوں پر حملہ کر دیا۔ یہ واقعہ قلقلیہ کے مشرق میں عذبۃ الطبیب نامی گاوں میں پیش آیا۔