الخلیل شہر میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی کی اور انہیں کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا۔
الخلیل اوقاف اتھارٹی کے ڈائریکٹر نضال الجعبری نے بتایا کہ آباد کاروں نے قرآن پاک کے نسخے پھاڑ کر جلا دیے اور قدیم شہر کی مسجد قیطون اور ابراہیمی مسجد کے قریب ایک گلی میں کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیے۔
الجعبری نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی آباد کاروں کے مسجد ابراہیمی اور اس کے ارد گرد آباد فلسطینیوں سے انتقام لینے کا ایک اقدام ہے جس کی شدید مذمت کرتے اور خبردار کرتے ہیں کہ ایسی حرکات پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔