جمعه 21/مارس/2025

یہودی آباد کاروں کے قاتلانہ حملے میں بزرگ فلسطینی شدید زخمی

ہفتہ 18-جون-2022

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کل جمعہ کے روز انتہا پسند یہودیوں کے ایک گروپ نے ایک بزرگ فلسطینی شہری پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بزرگ فلسطینی شہری کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی زمین میں کھیتی باڑی کررہا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ عبد الکریم ابراہیم الجبعری جن کی عمر64 سال ہے اس وقت زخمی ہوگئے جب آباد کاروں نے ان پر اس وقت حملہ کیا جب وہ الخلیل کے مشرق میں فلسطینی اراضی پر تعمیر کی گئی کریات اربع بستی کے داخلی راستے سے متصل اپنی زمین پر تھے۔

زخمی فلسطینی شہری کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی