جمعه 21/مارس/2025

یہودی آباد کاروں کا جتھہ مقامی لوگوں پر حملہ آور

ہفتہ 11-جون-2022

یہودی آباد کاروں کے ایک جتھے نے جمعہ کے روز صبح سویرے مقامی فلسطینیوں پر حملہ کر دیا۔ یہ واقعہ قلقلیہ کے مشرق میں عذبۃ الطبیب نامی گاوں میں پیش آیا۔  

مقامی زرائع نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے جتھے نے مقامی لوگوں کے گھروں پر پتھراو کیا ۔ تاہم جب مقامی فلسطینیوں نے جواب دینے کی کوشش کی تو یہودی آباد کار موقع سے فرار ہوتے نطر آئے۔

واضح رہے عذبۃ الطبیب  نام کے اس گاوں یہودی آباد کار اسرائیلی پولیس کے کور میں مسلسل اس طرح کے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں۔ تاکہ ان کی جارحانہ کارروائیوں سے تنگ آکر فلسطینی اپنے گھر بار چھوڑ کر چلے جائیں۔

 ایک روز قبل جمعرات کے دن  تنگ آئے مقامی شہریوں یہودی آباد کاروں  کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے خلاف ایک بھر پور احتجاج منظم کیا تھا۔ تاکہ یہ باور کرایا جا سکے کہ مقامی لوگ یہودی آباد کاروں کے حملوں سے اب تنگ آ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی