
گوتریس کا غزہ میں جنگ بندی،امدادی کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ
جمعہ-5-اپریل-2024
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے زور دیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کی جارحیت نے غیرمسبوق تباہی مچائی ہے۔انہوں نے غزہ میں اہداف کی نشاندہی کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی اطلاعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔