قابض اسرائیلی فوج نےمقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فوج نے نابلس کے مشرق میں واقع سالم قصبے کے ڈاکٹر ایاد جبور کے گھر پر چھاپا مار کر ان کے بیٹوں عبدالرحمان اور ادھام کو حراست میں لے لیا۔اس کے علاوہ علاقے کے دیگر مکانات پر بھی صہیونی فوج نے چھاپے مارے مگر دیگر کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس کے علاوہ نابلس کے ایک دیہات کفر قلیل میں بھی ایک فلسطینی کے گھر پر چھاپا مار کر تلاشی لی۔ جنین میں بھی دو سابق اسیران بلال اور بسام ذیاب کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسرائیلی پولیس نےحزمہ قصبے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں پیش آئیں۔