جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد ابراہیمی میں ‌نمازیوں ‌پر کڑی پابندیاں عاید

ہفتہ 30-جنوری-2021

قابض اسرائیلی حکام نے فلسطین کی تاریخی مسجد ابراہیمی میں نماز جمعہ اور دیگر نمازوں کی ادائی سے روکنے کے لیے فلسطینی نمازیوں ‌پر کڑی پابندیاں عاید کی ہیں۔

کل جمعہ کے روز مسجد ابراہیمی میں مسجد کے انتظامی عملے سمیت کل 15 افراد نے جمعہ کی نماز ادا کی۔ یہ پابندی مسلسل دوسرے ہفتے میں جاری ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت اوقاف و مذہبی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے مسجد ابراہیمی میں نمازیوں پر کڑی پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔

رواں ہفتے اسرائیلی فوج نے الخلیل میں قائم مرمتی کمیٹی کو مسجد ابراہیمی کی مرمت کے کاموں سے بھی روک دیا گیا۔ دوسری طرف مسجد ابراہیمی میں فلسطینیوں کا عام نمازوں میں داخلہ ممنوع ہے۔ صہیونی حکام کی طرف سے مسجد کی مرمت اور اس کی صفائی کی ذمہ دار انتطامیہ کو بھی یہ کہہ کر کام سے روک دیا جاتا ہے کہ انہیں مسجد میں کام کی اجازت نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی