پنج شنبه 05/دسامبر/2024

اسرائیلی فوج کا نمازیوں پرحملہ، مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا

اتوار 7-جولائی-2024

کل ہفتے کو اسرائیلیقابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیےآنے والے درجنوں نمازیوں پر حملہکیا اور انہیں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

مسجد اقصیٰ تک پہنچنے سےروکنے کے بعد درجنوں فلسطینیوں کو ظہر کی نماز باب الاسباط کے قریب اور یروشلم کےپرانے شہر کی گلیوں میں ادا کرنے پر مجبور کرنا پڑی۔

ایک متعلقہ سیاق و سباقمیں قابض فوج نے فوٹو جرنلسٹ عبدالرحمن العالمی کو گرفتار کر لیا، جو کہ پرانے شہراور مسجد الاقصیٰ کے آس پاس کے علاقوں میں پابندیوں  کے دوران عمل میں لائی گئی۔

قابض فوجیوں نے 1948ء میںمقبوضہ علاقوں سے متعدد فلسطینیوں اور درجنوں بچوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز اداکرنے کے لیے پہنچنے سے روک دیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میںاوقاف، اسلامی امور اور مقدس مقامات کی نگران کونسل نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کیآمد پر قابض فوج کی مسلسل ناروا پابندیوں کی شدید مذمت کی۔

اوقاف کونسل نےبتایا کہ ہفتےکے روز قابض پولیس نے بڑی تعداد میں نمازیوںجن میں بزرگ ، خواتین اور بچے شامل تھے کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکا۔ ان میںسے بعض کو بری طرح مارا پیٹا اور زبردستی مسجد سے باہر نکال دیا۔ اس کے بعد انہیںمسجد کے باہر نماز ادا کرنا پڑی۔

مختصر لنک:

کاپی