فلسطینی تنظیموں نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہ کے طور پر کمانڈر یحییٰ السنوار کے انتخاب کو سراہا اور اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے اس قدم کو ایک کامیابی اور اسرائیلی قابض دشمن کے لیے ایک پیغام قرار دیا ہے۔
فلسطینی مزاحمتیتنظیموں کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ السنوار کو حماس کے سیاسی شعبےکی قیادت سونپنے سے اسرائیل کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ حماس مشکل ترین حالات میںبھی قابض ریاست کے خلاف مسلح جدو جہد پر یقین رکھتی ہے اور اسرائیلی دشمن کے خلافجنگ جاری رکھے گی۔
قابض ریاست ے لیے ایک مضبوط پیغام
اسلامی جہادموومنٹ نے اسلامی تحرک مزاحمت ’حماس‘ کو شہید کمانڈر اسماعیل ھنیہ کے بعد یحییٰ السنوارکو جماعت کے سیاسی بیورو کا سربراہ منتخب کرنے پر مبارکباد دی۔
اسلامی جہاد کیطرف سے جاری ایک پریس بیان میں جماعت کا کہنا ہے کہ شہید رہ نما اسماعیل ھنیہ کیایران میں شہادت کے بعد سیاسی بیورو کی سربراہی میں داخلی مشاورت کے انعقاد اورخلا کو پر کرنے میں حماس تیز رفتاری سے جماعت کی لیڈرشپ کے ڈھانچے کومکمل کرنادشمن کےلیے ایک سخت پیغام ہے۔
جہاد کا اختتام یہکہتے ہوئے ہوا، ’’ہم کمانڈر یحییٰ سنوار اور حماس تحریک کے بھائیوں کو فلسطینیعوام کی آزادی، واپسی اور قبضے کو شکست دینے کے اہداف کے حصول کے لیے آگے بڑھنے میںتمام تر کامیابیوں کی خواہش کرتے ہیں۔‘‘
حماس بڑی مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب
پاپولر فرنٹ فارلبریشنآف فلسطین نے حماس کے عسکریت پسند رہ نما یحییٰ السنوار "ابو ابراہیم”کو جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر منتخب کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
فرنٹ نے ایک بیانمیں اس بات کا اعادہ کیا کہ حماس کی اس آزمائش اور اس عظیم مشکل سے نکلنے کی صلاحیتپر بھروسہ ہے جس کی نمائندگی کمانڈر اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے ہوئی ہے اور وہ اپنےراستے اور سب شہید قائدین کی راہ پر گامزن رہیں گے۔
فرنٹ کی قیادت نےحماس کی قیادت میں یحییٰ السنوار اور ان کے بھائیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاکہ وہ مرحوم شہید اسماعیل ھنیہ کے جانشین کے طور پر اس عظیم ذمہ داری کو نبھانے میںکامیابی حاصل کریں اور تحریک کی اس طرح قیادت کرتے رہیں جس سے فلسطینی قوم کےدفاع کیراہ ہموار ہو۔
وفاداری کے دور میں مزاحمت
مرکزاطلاعات فلسطینکے مطابق فلسطین میں مزاحمتی کمیٹیوں کی قیادت نے ایک بیان میں کہا ہم اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس کی مشاورت کے نتیجے میں عظیم رہ نما یحییٰالسنوار کو تحریک کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے تاکہ قوم کے شہداء کی کامیابیکے لیے جدوجہد کی جائے اور اسماعیل ھنیہ کے مشن کو جاری رکھا جائے۔
بیان میں اس بات پرزور دیا گیا ہے کہ مجاہد رہ نما یحییٰ السنوار بہترین پیش رو کے بہترین جانشین ہیں۔ہم ان کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں۔
مزاحمتی کمیٹیزنے کہا کہ حماس کی شوریٰ کونسل کا کمانڈر ابو ابراہیم السنوار کا انتخاب صہیونیدشمن کے مذموم منصوبوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے اور یہ کمانڈر ابو العبد ہنیہ کے شہادتکی سزا اور ردعمل کا حصہ ہے۔