قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ شام لبنانی حزب اللہ کی طرف سے چھوڑا گیا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے اور دوسرے کو بہ حفاظت قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے دو جاسوس طیارے ہماری فضائی حدود میں داخل ہوئے جن میں سے ایک کو مار گرایا گیا جب کہ دوسرے کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران حزب اللہ کے ایک جاسوس ڈرون کو قبضے میں لیا گیا۔ یہ ڈرون لبنان سے اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔