جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز پر250 بار اسرائیلی پابندی

جمعہ 11-جون-2021

قابض صہیونی حکام نے رواں سال کے دوران اب تک اڑھائی سو بارمسجد ابراہیمی میں فلسطینیوں کو اذان دینے اور نماز ادا کرنے پرپابندی عاید کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام کی طرف سے رواں سال اکتیس مئی تک مسجد ابراہیمی میں اذان دینے پر250 بار پابندی عاید کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی محکمہ اوقاف کو مسجد کی مرمت اور اس میں ضروری اصلاح پربھی پابندیاں عاید کی گئیں۔

الخلیل میں اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل الشیخ جمال ابو عرام نے بتایا کہ حرم ابراہیمی اسرائیلی ریاست کی طرف سے منظم انداز میں ظالمانہ پابندیوں کا سامنا کررہی ہے۔ مسجد میں نماز اور اذان دینے پرپابندی مقدس مقام میں فلسطینی مسلمانوں کو عبادت کے حق سے محروم کرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی