جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر رہ نما مروان البرغوثی کی اہلیہ کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

ہفتہ 12-جون-2021

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی رہ نما مروان البرغوثی کی اہلیہ فدویٰ البرغوثی نے گذشتہ روز قاہرہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کےموقعے پر حماس کے دیگر رہ نما بھی موجود تھے۔

اس موقعے پر اسماعیل ھنیہ نے برادر مروان البرغوثی اور ان کے مجاھد خاندان کی قابض دشمن کے خلاف تحریک آزادی اور مزاحمت کے میدان میں دی جانے والی خدمات پرانہیں سراہا۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس اور اس کا عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ اسرائیلی دشمن کے خلاف مزاحمت اورآزادی کی جدو جہد کرتے ہوئے دشمن کی قید میں جانےوالے رہ نمائوں کی رہائی کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھیں گی۔

مختصر لنک:

کاپی