جمعه 02/می/2025

اسرائیلی فوج کے حملے میں 15 سالہ فلسطینی بچہ شہید

جمعہ 18-جون-2021

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر ایک پندرہ سالہ فلسطینی بچے احمد زاھی بنی شمسہ کو شہید کردیا۔

احمد کو جبل صبیح کے مقام پر اسرائیلی فوج  نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ جبل صبیح کے مقام پر گذشتہ چند ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک چار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو اسرائیلی فوج نے جبل صبیح کے مقام پر فلسطینی بچے احمد زاھی ابو شمسہ کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے تشویشانک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ جبل صبیح میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں اب تک چار فلسطینی محمد حمایل، زکریا حمائل عیسیٰ برھم اور طارق صنوبر شہید ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی