مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیزی فلیگ مارچ میں انتہا پسند آباد کارں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق یہودی آباد کاروں کی فلیگ ریلی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ نعرے لگائے گئے اور آپ علیہ السلام کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینی شہریوں نے باب العامود کے مقام پر یہودی آباد کاروں کا فلیگ مارچ روکنے کی کوشش کی۔ اس موقعے پر آباد کاروں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی۔ْ
دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی آڑ میں بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا اور متعدد فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔