چهارشنبه 30/آوریل/2025

نابلس میں سڑک کے لیے اسرائیل کی دوبارہ کھدائی

جمعہ 9-جولائی-2021

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کےجنوب میں حوارہ کیمپ سے مشرق میں روجیب قصبے تک ایک سڑک کے لیے فلسطینی اراضی کی دوبارہ کھدائی شروع کی ہے۔ دوسر طرف جنوبی نابلس میں جالود کے مقام پر یہودی آباد کاروں نےفلسطینیوں کی 20 دونم اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔

شمالی غرب اردن میں یہودی آبادکاری کے امور کے ذمہ دار غسان دغلس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور حکام نے حوارہ کیمپ کے قریب سڑک کے لیے قبضے میں لی گئی فلسطینی اراضی پر دوبارہ کھدائی شروع کی ہے۔ حوارہ سے روجیب کےمقام پر اڑھائی کلو میٹر کے علاقے پر ایک سڑک تعمیر کی جا رہی ہے۔

غسان دغلس نے کہا کہ مشرقی روجیب میں جس مقام تک یہ سڑک تعمیر کی جا رہی ہے اسے خلہ العبھر کہا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قابض فوج نے ہفتے پیشتر  اس علاقے میں موجود 25 فلسطینی گھروں کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ سڑک کی تعمیر کے لیے راستے میں آنے والی ایک مسجد کو بھی وہاں سے ہٹایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 1976ء کو یہودی آبادکاروں  اس مقام پر فلسطینی اراضی غصب کرنے اور وہاں پر ایک یہودی کالونی تعمیر کرنے کی کوشش کی تھی۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں جالود کے مقام پر حوض نمبر 19 میں موجود فلسطینی شہری رشید محمود حج محمد کی 20 دونم راضی پرقبضہ کرلیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری کی بیس دونم اراضی پر قبضے کے بعد اس میں کھدائی شروع کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی