جمعه 15/نوامبر/2024

’نیویارک ٹائمز‘ نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تفصیلات شائع کر دیں

جمعہ 16-جولائی-2021

امریکی اخبار’نیویارک ٹائمز‘ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وسط مئی کو مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کی تفصیلات شائع کی ہیں۔

 مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی اخبار نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی کے مناظر شائع کیے ہیں۔

خیال رہے کہ 11 سے 21 مئی تک اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پروحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔ دسیوں فلسطینی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے عمارتوں کے ملبے تلے دب کر شہید ہوئے۔

امریکی اخبار نے رپورٹ کی تیاری میں اسرائیلی جارحیت سے متاثر ہونے والے شہریوں کےتاثرات بیان کیے ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں نہتے بچوں، خواتین اور طبی عملے کے کارکنوں کو نشانہ بنایا۔

غزہ میں جنگ کے بارے میں تفصیلات بیان کرنے والوں میں دو حقیقی بہنیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی بمباری کے مناظر کو جان پر کھیل کر کیمرے میں محفوظ کیا۔

تاثرات بیان کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بمباری سے بڑی تعداد شہری نفسیاتی طور پر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی