جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کا وادی الفارعہ پر دھاوا

ہفتہ 17-جولائی-2021

کل جمعہ کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے غرب اردن کے شمالی علاقے طوباس میں وادی الفارعہ کے مقام پردھاوا بولا۔ یہودی آبادکاروں کو قابض فوج کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے وادی الفارعہ اور الحفریہ کے مقامات پر دھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کےمطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقعے پر یہودی آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کے مطابق اشتعال انگیز مذہبی نعرے لگائے۔

خیال رہے کہ وادی الفارعہ ایک تاریخی اور ثقافتی اہمیت کا حامل مقام ہے۔ وادی الفارعہ طلوزہ اور یاصید کے درمیان واقع ہے اور اس کی 40 دونم اراضی فلسطینی اوقاف کے لیے وقف کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی