سه شنبه 03/دسامبر/2024

غرب اردن میں اسرائیلی دہشت گردی میں مزید چار فلسطینی شہید

منگل 5-نومبر-2024

قابض صیہونی فوجکی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں ایک گاڑی اور طوباس میں ایک مکانپر بمباری کے نتیجے میں چار شہری شہید ہو گئے۔

 

وزارت صحت نے ایکمختصر بیان میں اعلان کیا کہ جنین کے جنوب میں الشہداء گاؤں پر قابض فوج کی بمباریکے نتیجے میں دو شہری شہید ہوئے۔

 

عینی شاہدین نےبتایا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے جنین کے جنوب میں واقع شہدا مثلث گاؤں میں ایک گاڑیپر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوئے۔

 

الرازی ہسپتال کےڈائریکٹر ڈاکٹر فواز کامل نے کہا ایک شہید کی عمر چالیس سال ہے۔ وہ اسرائیلی ڈرونسے کئے گئے حملے میں شہید ہوگیا تھا۔ اس کا جسد خاکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

ادھر جنینگورنمنٹ ہسپتال کے ڈائریکٹر وسام بکر نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں ایک اور شہید کاجسد خاکی لایا گیا ہے۔ تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی