اسرائیلی نشانچی فوجی جو ہفتے کے روز غزہ کی سرحد پر زخمی ہوا تھا کی شناخت 21 سالہ سٹاف سارجنٹ بریل شمویلی کے نام سے کی گئی ہے جو بیر یاکوف کی یہودی بستی کا رہائشی ہے۔
عبرانی اخبار معاریو نے بتایا کہ شمویلی نے سرحدی محافظوں میں شمولیت اختیار کی اور ایک تربیتی پروگرام پاس کرنے کے بعد جنوب میں محافظوں کے خفیہ یونٹ میں تعینات کیا گیا۔ یہ خفیہ یونٹ ’مستعربین‘ کہلاتا ہے جس میں کام کرنے والے اہلکار عربوں کے حلیے میں کام کرتے ہیں۔ یہ اہلکار مارچ 2019 میں سرحدی محافظ جنگجوؤں کی تربیت کا ذمہ دار تھا۔
ذرئع نے مزید کہا کہ زخمی سپاہی نے جنوبی سیکٹر میں فلسطینی کارکنوں کو نشانہ بنانے والی درجنوں قبل از وقت کارروائیوں میں حصہ لیا۔
معاریف نے تصدیق کی کہ شمویل کو سخت چوٹ آئی ہے جس کے باعث اس کی حالت نازک ہے۔