فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں[ عباس ملیشیا] کی جانب سے نہتے فلسطینی سیاسی کارکنوں اور سابق اسیران کی گرفتاریوں کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔
غرب اردن میں فلسطینی سیاسی اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی نے سوموار کے روز بتایا کہ عباس ملیشیا نے عباس ملیشیا شہید نزار بنات کے چچا زاد عرفات بنات کو مسلسل چھ روز سے بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھے ہوئے ہے۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ فلسطینی انٹیلی جنس حکام نے طولکرم سے سات روز قبل محمد عمار کو حراست میں لیا تھا جب کہ الخلیل سے سیاسی کارکن جاسر دویکات کو مسلسل 10 دن سے حراست میں لیا گیا ہے۔
فلسطینی انٹیلی جنس حکام نے سابق اسیر عزت الاقطش کو 15 دن قبل حراست میں لیا تھا۔ اسے اریحا سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے اور اس پر کوئی الزام بھی عاید نہیں کیا گیا۔
نابلس میں فلسطینی انٹیلی جنس حکام نے سابق اسیر معتصم جمعہ رمضان کو مسلسل 20 اورمحمد العزمی کو مسلسل 21 دنوں سے حراست میں لے رکھا ہے۔