چهارشنبه 04/دسامبر/2024

حماس کی سیاسی بنیاد پر گرفتاریوں کی شدید مذمت، فوری رہائی کا مطالبہ

منگل 8-اکتوبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے طوفان الاقصیٰ کی پہلی سالگرہ  کے موقع پر رام اللہ میں ایک احتجاجی مارچ کےبعد فلسطینی اتھارٹی کی وفادار ملیشیا کےہاتھوں متعدد مظاہرین کی گرفتاری اورالبیرہمیں ایک دھرنے کے دوران رہ نما عمر عاصف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

 

حماس نے پیر کیشام ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ طرز عمل ہمارے زخم رسیدہ کے خلاف نسل کشی کی جنگ میںقومی ایکشن کی صریح خلاف ورزی ہے اور قابل مذمت ہے۔

 

حماس نے تمام حراست میں لیے گئے افراد کی فوری رہائیاور کارکنوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف سکیورٹی پر تشدد کی مہمات کےخاتمے کا مطالبہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی