جمعه 02/می/2025

قابض فوج نے جزیرہ نما نقب سے پانچ فلسطینی بچے گرفتار کرلیے

پیر 27-دسمبر-2021

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ’سات‘ نے اتوار کے روز بتایا کہ قابض نے جزیرہ نما النقب میں تلاشی کے دوران پانچ فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ قابض فوج نے ان بچوں پر شاہراہ 25 پر سنگ باری کا الزام عاید کیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ کافی محنت کے بعد اسرائیلی  پولیس نے پانچ فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا۔ ان بچوں کی عمریں 15 اور 16 سال کے درمیان ہیں۔

اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر عمار بارلیو بے ایک بیان میں کہا ہے کہ پانچ فلسطینی سنگ باروں کی گرفتاری اسرائیلی پولیس کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی