شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی حکام نے فلسطینی خاندان کا تین منزلہ مکان مسمار کردیا

جمعرات 10-فروری-2022

قابض اسرائیلی حکام نے سنہ 1948ء کے دوران قبضے میں لیے علاقے الناصرہ میں ایک فلسطینی خاندان کا تین منزلہ مکان مسمار کردیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اور فوج کی بھاری نفری نے مشرقی کالونی میں واقع مکان کا محاصرہ کیا۔ یہ مکان ابو جابر خاندان کی ملکیت ہے جب کہ قابض حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ مکان بغیر اجازت کے تعمیر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس کی موجودگی میں مکان کو بھاری مشینری سے مسمار کردیا۔ مکان کا کچھ حصہ زیرتعمیر تھا۔

حال ہی میں اسرائیلی حکام نے طارق محارب نامی ایک شہری کا اللد شہر میں قائم مکان مسمار کردیا تھا جس کے نتیجے میں 11 افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی