قابض اسرائیلی انتظامیہ نے فلسطینی شہری فادی ردیدہ کو اپنا گھر مسمار کرنے پر مجبور کیا۔
یروشلم کے مضافاتی علاقے راس العامود میں یہ گھر چار سال پہلے بنایا گیا تھا، جہاں ردیدہ اپنی شادی کی تیاری کر رہے تھے جو اگلے مئی میں ہونے والی ہے۔
تاہم، وہ اسرائیل کی جانب سے مسماری کے حکم سے حیران رہ گئے، جس کے مطابق انہیں اسرائیلی اجازت نامے کے بغیر تعمیر کیے جانے کے بہانے اپنے ہی گھر کو خود مسمار کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فورسز معمول کے مطابق ، مختلف قانونی حیلوں بہانوں کے تحت مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرتی ہیں، جن میں سے ایک اہم "بغیر اجازت نامے کی تعمیر” ہے۔