جمعه 15/نوامبر/2024

"ابوعاقلہ” کے قتل کے ردعمل میں اسرائیل کو مزاحمتی کارروائیوں کا خوف

منگل 17-مئی-2022

عبرانی میڈیا ذرائع نے فلسطینیوں کی جارحانہ کارروائیوں کے بارے میں اسرائیلی خدشات کا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گولی سے فلسطینی صحافی شیرین ابو عقیلہ کی شہادت کے بدلے میں فلسطینی بڑے پیمانے پر جوابی حملے کرسکتے ہیں۔

دائیں بازو کے اسرائیلی اخبار ’اسرائیل ہیوم‘ نے کہا ہے کہ "وہ واقعہ جس میں الجزیرہ کی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کو ہلاک کیا گیا اسرائیل کے لیے بہت پریشان کن سیاسی اثرات مرتب کر سکتا ہے لیکن خطے میں اس بات کے بڑے خدشات بھی ہیں کہ یہ واقعہ فلسطینی علاقوں میں تشدد کے تسلسل کا باعث بنے گا۔‘‘

اخبار "ٹائمز آف اسرائیل” نے کہا ہے کہ گذشتہ بدھ کی صبح مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوجی مہم کے دوران فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیرین ابو عاقلہ کوشہید کردیا گیا تھا۔

اخبار نے اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز کے ایک محقق اوریت برلوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’سوشل میڈیا پر اب انتقام کی آوازیں آرہی ہیں اور یہیں سے اگلے فلسطینی حملے کو ناکام بنانے کی ضرورت شروع ہوتی ہے‘‘۔

مختصر لنک:

کاپی