اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بتایا ہے کہ اس کےایک کمانڈرسعید عطا اللہ علی کو شمالیلبنان کے شہر طرابلس میں بیداوی کیمپ میں ان کے گھر پر کی گئی وحشیانہ بمباری میں اپنیاہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت شہید ہوگئے ہیں۔
ہفتے کے روز فجرکے وقت اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیداوی فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں خلیل الرحمٰنمسجد کے قریب ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں القسام کے رہنماسعید عطا اللہ، ان کی اہلیہ شیمہ خلیل عزام اور ان کی بیٹیاں زینب اور فاطمہ شہیدہو گئیں۔
القسام بریگیڈزنے ایک پریس بیان میں کہا کہ لبنان میں تنظیم کے اہم کمانڈر کی قابض فوج کےبزدلانہ حملےمیں شہادت کے بعد سوگ کا اعلان کیا جاتا ہے۔
انہوں نے زور دےکر کہا کہ ان کے ردعمل کا اگلا سلسلہ الفاظ کے بجائے عمل سے ہوگا۔صہیونی دشمنوں کونہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کی سزا ضرور ملے گی‘‘۔