جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری،حزب اللہ کے جوابی حملے

جمعرات 17-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی افواجنے مسلسل 25ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے جس میں شہریوںکے گھروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

دوسری جانب حزباللہ نے سے شدید مزاحمت کے درمیان دراندازی کی کوششیں جاری ہیں۔ حزب اللہ نےمقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں اور فوجی کیمپوں پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاریرکھا ہوا ہے۔

 

 

لبنان کی وزارتصحت نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے جنوب میں طیردبا قصبے پر کل اسرائیلی حملے میں تینافراد شہید ہو گئے۔

 

 

اسرائیلی جنگی طیاروںنے رامية، القوزح، برعشيت، شقرا، قبريخا، كفر حمام، عيتا الشعب، حانين اور الحوشپر بمباری کی۔

 

 

قابض فوج نے ربثلاثين، مركبا، وادي هونين، مثلث، رامية، القوزح، عيتا الشعب، بيت ليف، كفر كلا،اورالخيام میں توپ خانے کی گولہ باری کی اور فاسفورس بم گرائے۔

 

 

لبنان کی وزارتصحت کے مطابق آٹھ اکتوبر 2023 سے کل بدھ تک لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت میںشہداء کی تعداد 2367 ہو گئی ہے جبکہ 11088 زخمی ہوئے ہیں۔

 

وزارت صحت نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنانی شہروں اور دیہاتوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلیحملوں کے نتیجے میں 25 شہید اور 235 زخمی ہوئے۔

 

 

دوسری جانب حزباللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاھدین نے "کریات شمونہ” بستی پر میزائلسے بمباری کی۔ اسرائیلی دراندازی کی زمینی کوششوں کو پسپا کر دیا گیا  اور قابض فوج کے متعدد ٹینکوں کو تباہ کر دیا گیاہے۔

 

حزب اللہ نے کہا ہےکہ "اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے لبونہ ہائٹس میں دو مرکاوہ ٹینکوں گائیڈڈ میزائلوںسے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ٹینک جل کر خاکستر ہو گئے اور ان کا عملہ ہلاکاور زخمی ہو گیا”۔

 

آج صبح لبنانی ذرائع نے بتایا کہ حزب اللہ کے مجاھدیناور قابض فوج کے درمیان فلسطین-لبنان کی سرحد پر واقع عیتا الشعب اور رمیا القزہتکون میں جھڑپیں ہوئیں۔

مختصر لنک:

کاپی