حزب اللہ نے آجہفتے کے روز مقبوضہ فلسطین کے شہر قیساریہ میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی رہائشگاہ پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔
قابض اسرائیلیفوج نے ہفتے کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ اس نے لبنان سے آنے والے تین ڈرون طیاروںکا پتا چلایا۔ فوج بیان میں بتایا گیا کہ دو طیاروں کو مار گرایا گیا جب کہ تیسرےطیارے نے قیساریا شہر میں ایک عمارت کو نقصان پہنچایا۔
اسرائیلی فوج کےپریس بیورو کے بیان کے مطابق حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ اسدوران میں تل ابیب کے شمال مشرق میں واقع "گیلوت” فوجی اڈے پر خطرے کےسائرن بجائے گئے۔
اسرائیلی فوج نےتصدیق کی ہے کہ لبنان سے آنے والے ایک ڈرون طیارے نے قیساریا شہر میں ایک ٹھکانےکو نقصان پہنچایا جب کہ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں ہدف اسرائیلیوزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا گھر تھا۔
اسرائیلی نشریاتیادارے کے مطابق قیساریا کو نشانہ بنانے والے ڈرون طیارے نے لبنان سے 70 کلو میٹر کیمسافت طے کی۔
دریں اثنا اسرائیلیفوج نے جمعے کی شب سے لے کر ہفتے کی صبح تک لبنان کے مختلف علاقوں پر حملوں کا سلسلہجاری رکھا۔ نشانہ بنائے گئے علاقوں میں صور اور بنت جبيل کے دیہات، شمع، المجدل،مجدل زون، كفرا، دير عامص، عيتيت، عيتا الشعب، رامية، الخيام، كفركلا اور کفر جوزشامل ہیں۔
ادھر لبنانی مزاحمتیتنظیم حزب اللہ نے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ اس نے جمعے کی شب اسرائیل کےعلاقے العباد کے نواح میں ایک اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ راکٹ کا نشانہ بنایا۔