اسرائیلی میڈیاذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار فوجی ہلاکاور 15 زخمی ہو گئے۔
حزب اللہ نےاعلان کیا کہ اس کے مجاھدین نے قابض فوج کا مقابلہ کرتے ہوئے عتارون قصبے میں گھسنےوالی صہیونی فوج پر حملہ کیا۔ قابض فوج کو پسپائی پر مجبور کیا جس کے نتیجے میںمتعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
حزب اللہ نے اپنےجاری کردہ ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ دشمن کسی بھی گاؤں پر قبضہ کرنے سےقاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب افواج کے 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا۔
حزب اللہ کے آپریشنروم نے کہا کہ دشمن کی فوج جنوبی لبنان کے اگلے کنارے کے کسی بھی دیہات پر قبضہکرنے میں ناکام رہی۔
بیان کےمطابق”حزب اللہ نے سرحد کے پانچ محوروںپر قابض افواج کا مقابلہ کیا پارٹی کے مجاھدین نے قابض افسران اور فوجیوں کی صفوںمیں 70 اسرائیلیوں کی ہلاکت اور 600 سے زیادہ زخمیوں کا سبب بنے”۔
بیان میں کہا گیاہے کہ حزب اللہ نے 28 مرکاوا ٹینک، 4 فوجی بلڈوزر، ایک بکتر بند گاڑی اور ایک فوجیکیریئر کو تباہ کر دیا۔
اس نے تین ہرمیس450 ڈرون اور ایک اور ہرمیس 900 ڈرون کو گرانے کی بھی دعویٰ کیا۔
دریں اثنا قابض اسرائیلیقابض نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں پر حملوں کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران لبنان میں اس جے 22 فوجی زخمی ہوئے۔