لبنان سے فائر کیاگیا ایک میزائل بالائی الجلیل میں واقع مطلہ بستی پر گرنے کے نتیجے میں پانچ اسرائیلیہلاک ہو گئے، جب کہ قابض فوجی ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے پانچوں میںچار غیر ملکی مزدور اور ایک اسرائیلی تھا۔
اسرائیلی ایمبولینسنے ایک ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ لبنانی سرزمین سے مطلہ کی جانب میزائل حملے کےنتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی گئیتھی۔ بعد ازاں ان کی ہلاکت کا اعلان کیاگیا۔
یہ واقعہ مطلہبستی کے زرعی علاقوں پر لبنانی سرزمین سے فائر کیے گئے گولوں اور میزائلوں سے دواسرائیلیوں کے زخمی ہونے کے ایک دن بعد پیش آیا۔
اس کے علاوہاسرائیلی چینل 14 نے اطلاع دی ہے کہ کرمیل میں ایک عمارت کو گولہ باری سے نشانہبنایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب حزباللہ اسرائیلی بستیوں اور شہروں کی جانب اپنے میزائل حملے تیز کر رہی ہے۔
لبنان میںاسرائیلی جارحیت کا سلسلہ سات اکتوبر 2023ء سے جاری ہے مگر23 ستمبر کو قابض فوج کی طرف سے حملوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے نتیجےمیں 2710 شہید اور 12592 زخمی ہوئے، جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شاملتھی ہے۔ تقریباً 14 الاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔