جمعه 15/نوامبر/2024

وسطی اسرائیلی قصبے الطیرہ پر میزائل حملے میں 19 صہیونی زخمی

ہفتہ 2-نومبر-2024

لبنانی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حملے کے نتیجے میںمزید کئی اسرائیلی زخمی ہوگئے۔قابض اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کےوسط میں واقع قصبے الطیرہ پر نئے میزائل حملے میں 19 افراد زخمی ہو گئے۔

 

صہیونی ذرائع نےبتایا کہ حملے کے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ ادھراسرائیلیفوج کے مطابق لبنان کی جانب سے تین راکٹ اسرائیل کی طرف داغے گئے جن میں بعض کوفضائی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا۔

 

عرب اکثریتی قصبہ الطیرہ تل ابیب سے 25 کلو میٹر شمال مشرقمیں مغربی کنارے کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

 

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے وسطی اسرائیل میں خطرے کے سائرنبجائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ نامہ نگاروں کے مطابق وسطی قصبے الطیرہ میں راکٹوںکے ٹکڑے گرے۔

 

دوسری جانب عراق میں مسلح گروپوں کا کہنا ہے کہ انھوں نےمقبوضہ شمالی فلسطین میں ایک اہم ہدف کو ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا۔فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

 

اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسکے دفاعی نظام نے گذشتہ رات کے دوران میں 7 ڈرون طیارے مار گرائے۔ یہ ڈرون مسلحگروپوں نے "مختلف محاذوں” سے بھیجے تھے۔

 

جمعرات کے روز لبنان کی سمت سے اسرائیل کے شمال میں واقعقصبے المطلہ پر راکٹ باری کی گئی۔ اس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامیحکام کے مطابق مرنے والوں میں زراعت کے شعبے میں کام کرنے والے چار غیر ملکی شاملہیں۔

 

ادھر لبنانی حکام کے مطابق لبنان کے شمال مشرق میں اسرائیلیبم باری کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 45 تک پہنچ گئی۔ فضائی حملوں میں دیہاتوںکو نشانہ بنایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی