اسرائیلی میڈیانے اعلان کیا کہ بدھ کی سہ پہر ’اویم‘ یہودی بستی پر میزائل حملے میں ایک فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمیہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی میڈیاکا کہنا ہے کہ لبنانی حزب اللہ کی جانب ایک میزائل شمالی مقبوضہ فلسطین میں ’اویم‘بستی میں آباد کاروں کے ایک گروپ پر گرنے سے دس آباد کار زخمی ہو گئے۔
اسی تناظر میںاسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کفر مسریک میں ایک اسرائیلی آباد کار کی لاش ملی ہےجسے قتل کیا گیا تھا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کی موت لبنان سے راکٹ داغنے کےنتیجے میں ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوج نےکہاہے کہ بدھ کے روز حزب اللہ نے لبنان سےشمالی مقبوضہ فلسطین کی طرف 120 میزائل فائر کیے جن میں سے کچھ تل ابیب کے علاقےتک پہنچ گئے۔
اسرائیلی قابضفوج نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی اور لبنان کیلڑائیوں میں 21 فوجی زخمی ہوئے۔
قابض فوج نے اپنےاعلان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں لڑائی میں 8 فوجی زخمی ہوئے جب کہ 12 دیگرلبنان میں حزب اللہ کے ساتھ میدان جنگ میں زخمی ہوئے۔
منگل کوقابضاسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ اورلبنان میں اس کے 19 افسران اور فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان میں اسلامیمزاحمت، حزب اللہ اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کا قابض اسرائیلی فوج فوج سے مقابلہ جاری ہے، جس سے اس کے فوجیوں اورگاڑیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔