جمعه 15/نوامبر/2024

دوحہ میں حماس کے دفتر کے حوالے سے رپورٹس غلط ہیں: قطر

اتوار 10-نومبر-2024

قطر کی وزارتخارجہ کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے دوحہ میں اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے دفتر کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اعلانکیا کہ ریاست قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ثالثی سے دستبرداری کےبارے میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

 

ماجد الانصاری نےہفتے کی شام ایک پریس بیان میں انکشاف کیا کہ قطر نے معاہدے تک پہنچنے کی حالیہکوششوں کے دوران 10 روز قبل فریقین کو مطلع کیا تھا کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تووہ حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو معطل کر دے گا۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ ان کا ملک فریقین کو مطلع کرے گا کہ جب وحشیانہ جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہہوں گے اور پٹی میں تباہ کن انسانی حالات کے نتیجے میں شہریوں کے مسلسل مصائب کےخاتمے کے لیے تیار ہوں گےتو اس کے بعد قطر جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں اور قیدیوںکی واپسی کے لیے ہر قابل ستائش کوشش کرنے کے لیے سب سے آگے ہوگا۔

 

ڈاکٹر الانصارینے قطر نیوز ایجنسی (کیو این اے) کو ایک بیان میں زور دیا کہ قطر اس بات کو قبول نہیں کرے گا کہ اسے ثالثی کیوجہ سے بلیک میل کیا جائے۔

 

وزارت خارجہ کےسرکاری ترجمان نے برادر فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے قطر کی ریاست کے پختہ عزم کااعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قطر آزاد فلسطینی ریاست کے حوالے سے اپنے اصولی موقف،سنہ 1967ء کی سرحدوں کےاندر فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کےلیے مطالبے پر قائم رہے گا۔

مختصر لنک:

کاپی