ایک اسرائیلی اخبار نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت المقدس اور بحیرہ مردار کے درمیان تقریباً 10 لاکھ دونم اراضی پر بستیوں کی توسیع نیز ایک نئے قومی پارک کے قیام کے منصوبے کی تفصیلات شائع کی ہیں۔
اخبار "اسرائیل ہیوم” کے مطابق منصوبہ ساز آبادکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر ہدف کردہ علاقے کا دورہ کرنے اور چوکیاں قائم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ساتھ ہی ساتھ سیاسی طور پر اس توسیع و تعمیر پر اعتراضات دبانے کی مکمل منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔
لکھا گیا ہے: "منصوبے کی منظوری سے فلسطینی ریاست کے قیام کا امکان ختم ہو جائے گا۔” منصوبے میں شامل پارک شمال اور مغربی کنارے کے کے درمیان حدِ فاصل قائم کرے گا۔
اخبار نے نشان دہی کی ہے کہ مذکورہ علاقہ کوخف ہشحر کے مغرب سے شروع ہوتا اور ایک جانب مشرقی جوش عتصیون جبکہ دوسری طرف بحیرہ مردار تک پھیلا ہوا ہے۔
اس منصوبے میں سیاحوں کے لیے ریستوران، بحیرہ مردار کے شمالی سرے پر سیاحتی مقامات اور ایک مشترکہ مرکزِ معلومات و مواصلات سمیت کئی پرکشش سہولیات فراہم کی جائیں گی۔