سه شنبه 03/دسامبر/2024

اسرائیل نے مغربی کنارے میں پانچ یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دے دی

جمعہ 28-جون-2024

اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی منی کابینہ نے مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر کے لیے کئی اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔

سموٹریچ نے دعویٰ کیا کہ یہ اقدامات متعدد ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے ردعمل میں اٹھائے گئے ہیں اور ان میں فلسطینی اتھارٹی کی قیادت پر پابندیاں عائد کرنا اور مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو مضبوط کرنا شامل ہے۔

انتہا پسند وزیر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ فیصلے بین الاقوامی فوجداری عدالت ،  بین الاقوامی عدالت انصاف میں فلسطینی اتھارٹی کے مطالبات ،  اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے اور فلسطینی ریاست کو یکطرفہ طور پر تسلیم کرنے کے لیے دباؤ کی حمایت کے تناظر میں آئے ہیں۔

تعزیری اقدامات میں فلسطینی اتھارٹی اہلکاروں کے اجازت نامے اور مختلف مراعات کی منسوخی، ان کی نقل و حرکت پر پابندی اور انہیں بیرون ملک سفر کرنے سے روکنا  اور ملک بدر کرنے،  اس کے علاوہ مغربی کنارے کے علاقے (B) میں فلسطینی اتھارٹی کے سول اختیارات کو واپس لینا شامل ہے۔

ان اقدامات کے ساتھ ساتھ قابض حکومت نے مغربی کنارے، نابلس، رام اللہ اور الخلیل میں پانچ یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دی۔

اسرائیل نے مغربی کنارے میں ہزاروں سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر اور ایریا (B) میں فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کرنے کے لیے ٹینڈرز شائع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی