جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی سابق نائب وزیراعظم پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت

ہفتہ 23-جولائی-2022

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے سابق نائب وزیر اعظم ڈاکٹر ناصر الدین الشاعر پر قاتلانہ حملےکو پوری قوم کے ساتھ غداری قرار دیتے ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر الشاعر ایک قد آور سیاسی شخصیت اوراسرائیلی دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہنے والے رہ نما ہیں۔ انہیں جان سے مارنے کیکوشش کرنے والے فلسطینی قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

خیال رہےکہ سابقنائب وزیراعظم ڈاکٹر ناصرالدین الشاعر کو کل جمعہ کے روز نامعلوم بندوق برداروں نےغرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں پہلے اغوا کی کوشش کی، مگر انہیں اغوا نہ کیا جاسکا تو ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر الشاعر زخمیہوگئے ہیں۔

حماس نے اسکارروائی کو وحشیانہ اور غدارانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

جمعے کے روز ایک بیانمیں حماس نے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فوری تحقیقات شروع کیجائیں اور ان کے عہدے اور منصب کا خیال رکھے بغیر انہیں عبرت ناک سزا دی جائے۔

حماس نے کہا کہ ایکعلمی اور قومی قومی شخصیت ڈاکٹر الشاعر کے قتل کی کوشش خطرے کی گھنٹی ہے کہ فلسطینیوںکے سماجی تانے بانے پر ضرب لگانے کی کوشش کرنے والے بھی موجود ہیں اور عزت دار قومیآوازیں غائب ہیں۔ کچھ عناصر صیہونی ریاست کیخدمت کر رہے ہیں اور فلسطینی قومی شخصیات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ چندہفتے قبل فلسطین کی النجاح یونیورسٹی کے سیکیورٹی عملے نے سابق نائب وزیراعظمپرحملے کی کوشش کی تھی جس پر ان عناصر کے خلاف کارروائی کرکے انہیں سے بعض کو معطلاور کچھ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد ڈاکٹر الشاعر کو نامعلومافراد کی طرف سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوتے رہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی