اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹیفورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ مزاحمتی قوتوں کا گھیراتنگ کرنے کا سلسلہ بند کرے اور تمامسیاسی قیدیوں کو جیلوں سے فوری طور پر رہا کیا جائے۔ تاکہ وہ قابض اسرائیلی فوج کےخلاف حقیقی معرکہ آرائی کے میدان میں شامل ہوسکیں۔
مرکزاطلاعاتفلسطین کو موصول ہونے والے حماس کے ایک پریس بیان میں حماس نے اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے شروعکی گئی گرفتاری مہم کی مذمت کی۔اس مہم کے دوران غرب اردن کے شمالی شہر نابلس گورنریسے متعدد مزاحمت کاروں کی گرفتاری عمل میںلائی گئی اورمزاحمت کاروں پر من گھڑت الزامات عاید کیے گئے۔
حماس نے کہا کہ "ایک ایسے وقت میں جب مغربی کنارے کےگورنریوں کے خلاف قابض فوج کی وحشیانہ جارحیتمیں اضافہ ہو رہا ہے فلسطینی اتھارٹی کی ایجنسیاں مسلسل گرفتاریوں اور سیاسی و قانونیجعلی بہانوں کی آڑ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو گرفتار کررہی ہے۔
خیال رہے کہگذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کی وفادار پولیس نے غرب اردن میں تلاشی کی کارروائیوںمیں متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ گرفتار کیے جانے والوں میںمتعدد مزاحمت کار بھی شامل ہیں۔