کل منگل کو فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے اسرائیلیجیلوں سے رہا کیے گئے دو سابق اسیران قیدی محمد الریماوی اور رامی البرغوثی کو رام اللہ کے شمال میں واقعبیت ریما اور الخلیل سے گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ محمد الریماوی جنہیں الاسمر بھی کہاجاتا ہے اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔ انہیں عباس ملیشیا نے کل منگل کے روزگرفتار کیا۔
الریماوی نے 13 سال قابض ریاست کی جیلوں میں گزارچکے ہیں۔انہیں 27 دسمبر 2021 کو آخری گرفتاری سے رہا کیا گیا۔
الریماوی کوقابض فوج نے سنہ 1990ء میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ بچے تھے۔
سرگرم کارکن ثمر حمد نے کہا کہ الریماوی ایک محب وطن، بیت ریمامیں میونسپل کونسل کا سابق رکن اور وزارت زراعت کا ملازم ہے۔