فلسطین میں”اسلامی جہاد” تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے زور دے کر کہا ہےکہ فلسطینی مزاحمت نے فلسطین کے اندر اچھی کامیابیاں ریکارڈ کی ہیں۔ اسرائیل اب ہرطرف سے محاصرہ میں ہے اور اپنی کمزوری کی آواز اٹھا رہا ہے۔
النخالہ نے بدھ کےروز ایران کی اسلامی شوریٰ کونسل کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے ساتھ ملاقات کے دورانکہا کہ غزہ کی پٹی میں مزاحمت کے حالات اچھے ہیں اور مزاحمتی دھڑے اپنی صلاحیتوں کوبرقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
النخالہ نے اس باتپر زور دیا کہ "ایسے وقت میں جب کچھ ممالک اسرائی کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیکوشش کررہے ہیں فلسطینی قوتوں کو اس مہم کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرناہوگا۔
دوسری طرف قالیبافنے کہا کہ تجربات نے جہاد کے جذبے کو ترک نہ کرنے کی ضرورت کو ثابت کیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ "جہاد اور جدوجہد ہی فتح کا واحد راستہ ہے۔