جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج کی فلسطینی چرواہوں پر فائرنگ

ہفتہ 27-اگست-2022

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی چرواہوں پر فائرنگ کر دی۔  چرواہوں کو نشانہ بناے کا یہ واقعہ غزہ کے مشرقی علاقے کے وسط میں پیش آیا ہے۔

 پی آئی سی کے نمائندے کے مطابق  دیر البلاح  کے علاقے میں اسرائیلی قابض فوجی ایک اونچی بنائی گئی چوکی میں موجود تھے۔ جب انہوں نے اس علاقے میں چرواہوں پر فائرنگ کی۔  یہ فائرنگ ہیوی مشین گن سے کی گئی۔  فائرنگ کے علاوہ آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج آئے روز فلسطینی چرواہوں ، کسانوں اور ماہی گیروں کو اسی انداز سے نشانہ بناتی ہے تاکہ یہ تنگ آکر علاقہ کالی کر جائیں اور قابض فوج اس فلسطینی علاقے میں بھی اپنا قبضہ پکا کرسکے۔

اسرائیلی قابض فوج نے نہ صرف یہ کہ غزہ کے گرد پندرہ سال سے محاصرہ کر رکھا ہے ، بلکہ غزہ کے رہائشی اسرائیلی بمابری کی زد میں رہتے ہیں بلکہ غزہ کے مزدور ، کسان، چرواہے سبھوں کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی